مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی شہرفلوجہ میں 2کاربم دھماکوں کے نتیجے میں8 افرادہلاک جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
عراقی پولیس کے مطابق عراقی شہرفلوجہ کی دو مختلف چیک پوسٹوں کو کار بم دھماکوں سے نشانہ بنایا گیا۔جس میں 8افراد جاں بحق ہوگئے،یہ بم دھماکے شہر کے وسطی علاقوں میں کئے گئے۔ واقعہ کے بعد شہر میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے،گزشہ سال جون میں سرکاری فوج کا داعش سےشہر کا قبضہ حاصل کرنے کےبعد دہشتگردی کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
عراقی شہرفلوجہ میں 2کاربم دھماکوں کے نتیجے میں8 افرادہلاک جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1868321
آپ کا تبصرہ